غیر ملکی انجینئر پیشہ تبدیل نہیں کرسکتا:سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود

غیر ملکی انجینئر پیشہ تبدیل نہیں کرسکتا:سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ریاض: سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود اور سعودی انجینئرز کونسل نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ سعودی عرب پہنچنے کے بعد کسی بھی غیر ملکی کو اپنا پیشہ انجینئر میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،5برس سے کم پیشہ ورانہ تجربہ رکھنے والے انجینئرزکی سعودی عرب آمد پرپابندی عائد کردی گئی۔

یہ فیصلہ انجینئرز کونسل کے اجلاس کے دورا ن کیا۔الشہرانی نے بتایا کہ نجی اور سرکاری کمپنیوں کے اشتراک سے انجینئرزکےلئے روزگار ورکشاپ کا انعقادکیا جائیگا۔ اس موقع پر کمپنیوں کو کتنے اور کیسے انجینئرزچاہئیں اس کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

انجینئرزکی آسامیوں کی سعودائزیشن کی پالیسی پر بھی غوروخوض ہوگا۔ الشہرانی نے بتایا کہ غیر ملکیوں کو انجینئرکا پیشہ تبدیل کرنے پر عائد پابندی کی نگراں کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

تعمیرات کے شعبے میں سعودائزیشن کو یقینی بنانے کیلئے اس امر کی تاکید کی گئی ہے کہ کنسلٹنسی اور انجینئرنگ کے ہر ٹھیکیدار کو 10فیصد سعودی انجینئرتعینات کرنے کا پابند بنایا جائیگا۔