بلوچستان واقعے پر مریم نواز نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

بلوچستان واقعے پر مریم نواز نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا
کیپشن: بلوچستان واقعے پر مریم نواز نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بلوچستان میں دل دہلا دینے والے واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ محنت کرنے والے بے گناہ انسانوں کے قاتل کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں کیونکہ نئے سال کے آغاز پر امن خراب کرنے والوں نے معاشرے کو گہرے زخم دیئے ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جان کی بازی ہارنے والے مزدوروں کے اہل خانہ کو مالی پیکج دیا جائے اور ان کے بچوں کی تعلیم کا سرکاری خرچ پر بندوبست بھی کرے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں کوئلہ فیلڈ میں نامعلوم افراد نے 11 کان کنوں کو ابدی نیند سُلا دیا۔