سال 2022: 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے

سال 2022: 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے

اسلام آباد:سال 2022 میں  2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے،پاکستان میں صرف آخری چاند گرہن جزوی طور پر دکھائی دے گا۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2022 میں  2 چاند گرہن جبکہ 2 ہی سورج گرہن ہوں گے،   پاکستان میں صرف سال 2022 کا آخری چاند گرہن جزوی طور پر  دیکھا جا سکے گا جبکہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال 2022 کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا جو کہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں دکھائی نہیں دے گا.نئے سال کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل کو ہو گا جو کہ جزوی ہو گا جبکہ 25 اکتوبر کو  سال 2022 کا دوسرا سورج گرہن ہوگا جو کہ مکمل ہو گا،دونوں ہی پاکستان میں نہیں دیکھے جاسکیں گےَ۔

سال 2022 میں پہلا چاند گرہن 16 مئی اور سال کا آخری چاند گرہن 8 نومبر کو ہوگا، دونوں ہی مکمل چاند گرہن ہونگے تاہم 8 نومبر کو ہونے والا چاند گرہن  پاکستان میں بھی جزوی طورپردکھائی دے گا۔