لاہور:فلکیاتی مظاہر سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سال 2026 کا پہلا سُپر مون آج رات دیکھا جا سکے گا۔ پاکستان میں سُپر مون کا آغاز شام 5 بج کر 51 منٹ پر ہوگا۔
اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق یہ سُپر مون عام چاند کے مقابلے میں 6 سے 7 فیصد زیادہ بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دے گا۔ یہ سُپر مون روایتی طور پر "وولف مون" کہلاتا ہے اور اس کا خوبصورت منظر چاند کے طلوع کے وقت دیکھا جا سکے گا۔
ماہرین کے مطابق سُپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنے مدار میں زمین کے زیادہ قریب آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ زیادہ روشن اور بڑا نظر آتا ہے۔