Get Alerts

7 اکتوبر کو سال 2025 کا پہلا سُپر مون نظر آئے گا، سپارکو کا اعلان

7 اکتوبر کو سال 2025 کا پہلا سُپر مون نظر آئے گا، سپارکو کا اعلان

اسلام آباد :  پاکستان کے سپارکو (SPARCO) نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2025 کی رات کو آسمان پر سال 2025 کا پہلا سُپر مون دکھائی دے گا۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق، سُپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے سب سے قریب ہوتا ہے اور اس وجہ سے چاند معمول سے بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔ اس مرتبہ یہ چاند پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 47 منٹ پر طلوع ہوگا۔

سپارکو کے مطابق یہ سُپر مون عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔ یہ نظارہ سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق کی سمت طلوع ہوگا اور طلوعِ آفتاب سے کچھ پہلے مغرب میں غروب ہو جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس سال کا سب سے روشن سُپر مون نومبر میں متوقع ہے، جب چاند زمین سے صرف 221,817 میل کے فاصلے پر ہوگا۔ اس کے بعد مزید دو سُپر مونز 5 نومبر اور 5 دسمبر کو بھی نظر آئیں گے۔

مزید برآں، اکتوبر کے اس سُپر مون کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سیارہ زحل کے قریب دکھائی دے گا، جو 6 اور 7 اکتوبر کی شام کو چاند کے مغربی جانب نظر آئے گا۔ 

ٹیگز: