لاہور،اسلام آباد:ملک کے مختلف حصوں خصوصاً پنجاب میں شدید دھند کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے ہیں جبکہ حدِ نگاہ کم ہونے پر موٹرویز کے متعدد سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق ایم ٹو، ایم تھری، ایم فور، ایم فائیو اور ایم الیون کے مختلف حصے شدید دھند کے باعث بند رہے۔
این ڈی ایم اے نے آئندہ تین روز کے دوران وسطی و جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور بعض دیگر علاقوں میں شدید دھند کے امکانات کے پیشِ نظر الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم مجموعی طور پر خشک اور سرد رہے گا،