نیویاک :بھارت کے ساتھ جنگ میں کامیابی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مزید مستحکم ہوا ہے۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور عالمی سلامتی کے فروغ کے لیے آئندہ بھی اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ سفیر پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر امن کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔