Get Alerts

سال نو کا پہلا سپر مون، چاند معمول سے بڑا اور زیادہ روشن

سال نو کا پہلا سپر مون، چاند معمول سے بڑا اور زیادہ روشن

لاہور:پاکستان میں سال نو کے پہلے سپر مون کا آغاز ہو گیا ہے اور ملک کے مختلف شہروں میں شہری اسے دیکھ سکتے ہیں۔

سپارکو کے مطابق سپر مون عام چاند کے مقابلے میں تقریباً 6 سے 7 فیصد بڑا اور 10 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے رہا ہے۔ پشاور، لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں یہ دلکش منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سپر مون دیکھنے کے لیے صاف آسمان والے علاقے کا انتخاب کرنا بہتر ہے تاکہ مکمل نظارہ ممکن ہو۔

ٹیگز: