لاہور، ملتان، پشاور: رواں سال کا سب سے روشن سپر مون آج آسمان پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ سپر مون زمین کے سب سے قریب ترین فاصلے پر ہے، تقریباً 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل کی دوری پر، جو اکتوبر کے سپر مون کے مقابلے میں تقریباً 2 ہزار 800 میل زیادہ قریب ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون دیکھنے کا بہترین وقت چاند نکلنے کے فوراً بعد ہے۔ لاہور، ملتان، پشاور اور دیگر شہروں کے باشندے اس فلکیاتی مظہر کا نظارہ کر سکتے ہیں اور اس شاندار منظر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔