جے آئی ٹی پیشی سے قبل اسحاق ڈار کی وزیر اعظم سے اہم ملاقات

جے آئی ٹی پیشی سے قبل اسحاق ڈار کی وزیر اعظم سے اہم ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاناما کیس پر بننے والی جے آئی ٹی میں پیشگی سے قبل وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال سمیت حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق مشاورت کی گئی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے دورہ حکومت 2000ء میں حدیبیہ پیپر ملز کی ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے ایک اعترافی بیان جمع کرایا تھا جس میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف کے لئے کی گئی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ یاد رہے کہ جے آئی ٹی نے اسحاق ڈار کے اعترافی بیان کو بھی پاناما تحقیقات میں شامل کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ جے آئی ٹی اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حسن نواز، حسین نواز، وزیراعظم کے کزن طارق شفیع اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو طلب کر چکی ہے۔ وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز بھی 4 جولائی کو چھٹی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں