50 بڑے ٹیکس نا دہندگان کی گرفتاری کا امکان، ایف بی آر

50 بڑے ٹیکس نا دہندگان کی گرفتاری کا امکان، ایف بی آر
کیپشن: Image Source: FBR FB Page File Photo

اسلام آباد:ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم 2019 کی مہلت ختم ہوتے ہی بے نامی اثاثے ضبط کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں آج رات اور کل 50 بڑے ٹیکس نا دہندگان کی گرفتاری کا امکان ہے۔ ایف بی آر  نے ریجنل دفاتر کو  ٹیکس نا دہندگان کو فوری گرفتار کرنے کی  ہدایت کر دی۔ 

 ذرائع ایف بی آر کے مطابق ، ایف بی آر نےٹیکس ڈیفالٹرز،بے نامی جائیدادوں پر کارروائی کی ہدایات جاری کی ہے، ٹیکس ڈیفالٹرز کی نشاندہی بینک اکاؤنٹس اور ان کے بیرون ملک سفر سے کی گئی،  بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کا ڈیٹا ایف بی آر انٹیلی جنس کی مدد سے جمع کیا گیا۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بے نامی جائیدادوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کےلیے صوبائی حکومتوں سے بھی مدد لی گئی، سب سے زیادہ معلومات نادرا کے ڈیٹا بیس سے حاصل کی گئیں، بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کو نوٹسز ڈپٹی کمشنر کی سطح کا افسر جاری کر رہا ہے، بے نامی جائیدادیں منجمد کرنے کا اختیار انکم ٹیکس کمشنر کی سطح کے افسر کو حاصل ہے۔