ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے جائزہ اجلاس،  ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ

  ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے جائزہ اجلاس،  ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے جائزہ اجلاس    ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی راہ میں  حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور ذمہ داران کے تعین کیلئے انکوائری کمیٹی کے قیام کی ہدایت کی ہے۔ 

انکوائری کمیٹی آئندہ سات دن میں ٹریک ایند ٹریس سسٹم کے مکمل فعال ہونے کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے گی۔اجلاس کو چینی، سیمنٹ، کھاد اور تمباکو کے شعبے میں خودکار ٹیکس نظام کی موجودہ صورتحال اور اس کو مکمل طور پر فعال کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ  ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل طور پر فعال کیوں نہ ہو سکا تمباکو، چینی، سمنٹ اور کھاد کی صنعت میں گزشتہ دو برس میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو مکمل بحال ہو جانا چاہئے تھا،  ان چار بڑے شعبوں کے علاوہ باقی اہم شعبوں میں بھی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگایا جائے۔
  وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جعلی و غیر رجسٹرڈ سگریٹ کی فروخت کا سد باب اور انہیں ضبط کرکے تلف کیا جائے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس ضمن میں ایف بی آر کی معاونت کریں اجلاس میں وفاقی وزراءمحمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت ۔

مصنف کے بارے میں