عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس، خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع 

عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس، خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع 

لاہور : پی ٹی آئی کارکن اور معروف ڈریس ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ 

 انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاورحملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر خدیجہ شاہ کو پیش کیا گیا ۔ جج عبہر گل خان  نے خدیجہ شاہ  کو دوبارہ 17جولائی کو پیش کرنےکا حکم دیا۔

عدالت نے پولیس کو مقدمے کا چالان  جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔  عدالت نے گزشتہ تاریخ پر  خدیجہ شاہ کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا۔ خدیجہ شاہ  پر کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا  الزام ہے۔ 

مصنف کے بارے میں