عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس: خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس: خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

لاہور: لاہور  کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

 انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نےعسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی، اس موقعے پر خدیجہ شاہ نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی اور  آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی۔

خدیجہ شاہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے تاہم ان کے پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے۔

کیس میں پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو   بھی جیل سے پیش کیا۔

بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ تھانہ گلبرگ پولیس نے چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔

مصنف کے بارے میں