"ملکہ تبسم" نے دل جیت لیے،شو دیکھنے کے اصول  وضوابط کیا ہیں؟

کراچی :ملکہ تبسم نے دل جیت لیے۔کراچی کونسل آف پاکستان کراچی میں منفرد نوعیت کا سٹینڈ اپ کامیڈی شوملکہ تبسم بشریٰ انصاری کوپیش کیا جارہا ہے۔ کامیڈی شو15جولائی تک جاری رہےگا۔تاہم اس کو دیکھنے کے لیے کچھ اصول وضوابط ہیں ۔


پاکستان کی ورسٹائل ایکٹر بشریٰ انصاری ایک بالکل مختلف اواتارمیں دکھائی دے رہی ہیں ۔سٹینڈ اپ کامیڈی شو ملکہ تبسم بشریٰ انصاری میں ۔ اس کامیڈی شو کی ہدایات دی ہیں تھیٹر کے مشہورومعروف ہدایت کاردا محمودنے۔  اس سٹینڈ اپ کامیڈی شو کا دورانیہ ایک گھنٹے پرمحیط ہے جس میں بشریٰ انصاری مختلف انداز سے انکی پرفارمنس دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹوں کو بکھیررہی ہیں۔

تاہم اس پرفارمنس کو دیکھنے کے لیے کچھ اصول ہیں۔ اس پرفارمنس کے دوران تھیٹر ہال میں موبائل لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔16 سال سے کم عمر بچوں کو اس پرفارمنس کو دیکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ملکہ تبسم سٹینڈ اپ کامیڈی شوکا آغازیکم جولائی سے ہوا, جو 15 جولائی تک آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری رہے گا۔

مصنف کے بارے میں