Get Alerts

ایران نے آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کا قانون نافذ کردیا

ایران نے آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کا قانون نافذ کردیا

تہران: ایران نے عالمی جوہری ایجنسی (IAEA) کے ساتھ اپنے تعاون کو معطل کرنے کا قانون نافذ کردیا ہے، جس کی ایرانی پارلیمنٹ نے حال ہی میں منظوری دی تھی اور سپریم کونسل نے بھی اس کی توثیق کی۔ اس فیصلے کے تحت، ایران میں آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو صرف قومی سلامتی کی منظوری کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

اس قانون کا مقصد ایران کی جوہری سرگرمیوں پر عالمی نگرانی کو محدود کرنا ہے اور اس سے ایران اور عالمی جوہری ایجنسی کے تعلقات میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ٹیگز: