Get Alerts

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 31 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 31 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

کراچی :  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بدستور برقرار ہے،  کاروباری ہفتے کے چوتھے دن ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1,31,325 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ سلسلہ ہفتے کے آغاز سے جاری ہے۔ مالی سال کے پہلے دن، یعنی منگل کو، مارکیٹ میں 2,572 پوائنٹس کا بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، جس کے بعد انڈیکس 1,28,199 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بدھ کو مزید 2,144 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انڈیکس 1,30,344 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔

دوسری طرف انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 283.95 روپے سے گھٹ کر 283.80 روپے ہو گئی۔

ٹیگز: