اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان روانہ ہو گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور علاقائی و عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں علاقائی تجارت، توانائی اور رابطے کے فروغ پر خاص توجہ دی جائے گی۔ وزیراعظم کا یہ دورہ خطے میں تعاون بڑھانے اور پاکستان کی اقتصادی و سفارتی ترجیحات کو آگے بڑھانے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔