Get Alerts

9 اور 10 محرم کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا اعلان

 9 اور 10 محرم کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا اعلان

پشاور: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے اعلان کیا ہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں کسی بھی جگہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
پیسکو ترجمان کے مطابق امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر مسلسل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 94 فیڈرز مخصوص کیے گئے ہیں، جبکہ پیسکو ہیڈکوارٹر میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے تاکہ بجلی کی فراہمی کی نگرانی کی جا سکے۔
جلوسوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر خطرناک اور جھولتی بجلی کی تاروں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

ٹیگز: