Get Alerts

حسین ترین کا نکاح: ڈیڑھ کروڑ روپے کی تقریبات پر تنقید، ولاگ میں حیران کن انکشافات

حسین ترین کا نکاح: ڈیڑھ کروڑ روپے کی تقریبات پر تنقید، ولاگ میں حیران کن انکشافات

لاہور:سوشل میڈیا سٹار حسین ترین نے حال ہی میں اپنے ولاگ میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے نکاح کی تقریبات پر ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ نہ تو کوئی مہنگا میک اپ کروایا اور نہ ہی آنکھوں میں لینسز لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی آنکھیں قدرتی طور پر خوبصورت ہیں اور ان پر تنقید کرنا غیر ضروری ہے۔
حسین نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ دو ہزار روپے کے لینسز پر بات کر رہے ہیں، وہ کروڑوں روپے کی تقریبات کو نظرانداز کر رہے ہیں۔
ان کے بیان پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے، جہاں کچھ لوگ ان کی شاہانہ تقریبات پر اعتراض کر رہے ہیں، تو کچھ ان کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔

ٹیگز: