Get Alerts

پاکستان 2025 میں  پانی کی شدید قلت کا شکار 15 ممالک میں شامل ہو سکتا ہے، این ڈی ایم اے کا انتباہ

پاکستان 2025 میں  پانی کی شدید قلت کا شکار 15 ممالک میں شامل ہو سکتا ہے، این ڈی ایم اے کا انتباہ

اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور 2025 تک پانی کی شدید قلت کا شکار دنیا کے 15 ممالک میں شامل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال مون سون میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں، خاص طور پر سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں۔
چیئرمین کے مطابق، گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے سے سیلابی خطرات بھی موجود ہیں، اور NDMA کی جانب سے جدید نگرانی، ڈرونز، اور کنٹرول روم کے ذریعے تیاری جاری ہے۔

ٹیگز: