لاہور: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی رجب بٹ اور اداکارہ درِفشاں سلیم کی مبینہ شادی کی افواہیں جھوٹی نکلی۔
ان کے حوالے سے وائرل ایک پوسٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ دونوں ایک دوسرے سے چھپ کر ملاقاتیں کرتے رہے ہیں اور پوسٹ کےذریعے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔
رجب بٹ نے اس خبر کو ناقابل برداشت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ پر تنقید کی۔ دوسری جانب درِفشاں سلیم کی میک اپ آرٹسٹ نے بھی اس دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے سراسر جھوٹ قرار دیا۔ افواہ سامنے آنے کے بعد دونوں اداکاروں کے پرستار نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بغیر تصدیق کے مشہور شخصیات سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے کے رجحان کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے سنسنی خیز مواد شیئر کرنے والے سوشل میڈیا پیجز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔