شاہ رخ کا اپنی موت کی افواء پھیلانے والوں کو دلچسپ جواب

شاہ رخ کا اپنی موت کی افواء پھیلانے والوں کو دلچسپ جواب

ممبئی: شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر حادثے سے متعلق ایک دلچسپ ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شئیر کی ہے۔ جس میں وہ بالوں پر ہاتھ پھیر کر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ٹوئٹ میں شاہ رخ خان نے لکھا خدا کا شکر ہے کہ طیارہ تباہ ہونے اور فلم کے سیٹ پر خطرناک حادثے کے باوجود وہ بچ گئے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں آنند ایل رائے کی ہدایات میں شاہ رخ ایک فلم کی شوٹنگ میں ممبئی کے فلم سٹی سیٹ پر تھے اس دوران شوٹنگ میں استعمال کی جانے والی ایک سیڑھی سیٹ کی چھت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھت کا بڑا حصہ بھی نیچے گر گیا تھا۔

شاہ رخ خان بھی اس وقت سیٹ پر موجود تھے تاہم وہ اس مقام سے دور بیٹھے تھے جہاں چھت گری ، البتہ چھت گرنے کے نتیجے میں سیٹ پر کام کرنے والے عملے کے دو ارکان زخمی ہوئے تھے۔ تاہم یورپین ویب سائٹ نے اسی دوران شاہ رخ خان کے موت کی خبر چلا دی تھی جس میں کہا گیا کہ پیرس میں طیارہ حادثے میں کنگ خان ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔

آنند رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں