سپریم کورٹ نے شہباز شریف کو طلب کر لیا

سپریم کورٹ نے شہباز شریف کو طلب کر لیا
کیپشن: شہباز شریف پیش ہو کر وضاحت کریں کہ بھاری تنخواہوں پر بھرتیاں کیسے ہوئٰیں، چیف جسٹس۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: سپریم کورٹ نے 56 کمپنیز کیس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو طلب کر لیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ شہباز شریف پیش ہو کر وضاحت کریں کہ بھاری تنخواہوں پر بھرتیاں کیسے ہوئٰیں۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 56 کمپنیوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے کی۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل آج پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف خود پیش ہو کر وضاحت کریں کہ سرکاری افسران کو بھاری تنخواہوں پر کیسے بھرتی کیا گیا۔ جس پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا کمپنیوں سے براہ راست رول نہیں تھا.

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ شہباز شریف کے رول کے بغیر تو یہاں مکھی بھی نہیں اڑتی. پوچھیں اپنے وزیر اعلی سے کہ وہ کہاں ہیں اور کس وقت عدالت پیش ہوں گے. چیف جسٹس نے نیب کو 56 کمپنیوں کے سی ای اوز کی جائیداد کا تخمینہ لگانے کا حکم بھی دے دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں