وزیراعظم نے بلین ٹری منصوبہ مکمل کرنے کیلئے عوام سے تعاون مانگ لیا

وزیراعظم نے بلین ٹری منصوبہ مکمل کرنے کیلئے عوام سے تعاون مانگ لیا
کیپشن: وزیراعظم نے بلین ٹری منصوبہ مکمل کرنے کیلئے عوام سے تعاون مانگ لیا
سورس: file

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماحولیات کی بہتری آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے۔ بلین ٹری منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے عوام سے تعاون بھی مانگ لیا۔

                                 

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیراہتمام گرین فنانسنگ انوویشن تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ہم عالمی حدت کی بات کرتے تھے تو ہم پر لوگ ہنستے تھے اورغیر سنجیدہ لیتے تھے، آسڑیلیا اور امریکی ریاست کیلفورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کےواقعات بڑھ رہے ہیں، اور عالمی حدت میں اضافہ ہورہا ہے، گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

                                            

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ ملک میں شجر کاری مہم سے متعلق آگاہی ہورہی ہے  اور درخت لگانےکیلئےبچوں میں آگاہی خوش آئند ہے، ہم نے 10 ارب درخت لگانے کا ہدف عبور کرنا ہے جس کے لئے عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، 10ارب درخت اگانےکاعمل عوامی تعاون سے ہی مکمل ہوگا، قوم سے کہتاہوں ملک میں شجرکاری مہم میں حصہ لے۔

عمران خان نے کہا کہ ماحولیات کی بہتری اور جنگلات لگانا آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے، ہم نے اپنی نسلوں کو پاک صاف پاکستان دیناہ ے ، صحرائی علاقو ں میں بھی شجرکاری مہم شروع کی ہے ،  صحرائی علاقوں میں بھی درخت لگاناوقت کی ضرورت ہے، اگر ہم نے آج کچھ نہ کیا تو پھر کبھی بھی کچھ نہیں کرسکتے۔