کاروبار آخرت کے لیے کررہا ہوں، مولانا طارق جمیل

کاروبار آخرت کے لیے کررہا ہوں، مولانا طارق جمیل
کیپشن: کاروبار آخرت کے لیے کر رہا ہوں، مولانا طارق جمیل
سورس: فائل فوٹو

کراچی: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنے کاروبار کرنے کی اصل وجہ بتا دی ہے کہ وہ یہ کاروبار آخرت کے لیے کر رہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل کے برانڈ ایم ٹی جےکو کراچی کے بعد لاہور میں لانچ کرایا گیا ہے جس کے آؤٹ لیٹ اسٹور کا افتتاح مولانا طارق جمیل نے خود کیا۔

b81081416cb120d1bc195ed8dd0a985f

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں مولانا طارق جمیل کو ربن کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس دوران مولانا کے ہمراہ گلوکار امانت علی کو بھی سفید کپڑوں میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ میرا اس برانڈ اس عمر میں کھولنے کا ارادہ کوئی کمائی نہیں ہے اللہ نے مجھے اپنے فضل وکرم سے بے حد نوازا ہے ،دو مرتبہ پوری دنیا گھوم چکا ہوں  لیکن ممیں یہ کاروبار آخرت کے لیے کررہا ہوں۔