جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت

جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت
سورس: File

راولپنڈی: 9 مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے شر پسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت ہو گئی، پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکنے والا میاں عاطف محمود قریشی پی ٹی آئی کانائب صدر راولپنڈی نکلا۔

ذرائع کے مطابق 9 مئی کو مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے شر پسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت ہو نے والے شرپسند میاں عاطف محمود قریشی نکلا ، میاں عاطف محمود قریشی پی ٹی آئی کانائب صدر راولپنڈی اور محلہ قریشیاں سیہام راولپنڈی کا رہائشی ہے۔ 

میاں عاطف محمود نے جی ایچ کیو حملے پر بھرپور انداز میں حصہ لیا ، شر پسند سر غنہ میاں عاطف نے موقع پر پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکے۔

اس کے علاوہ شر پسند میاں عاطف محمود نے ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا، فوجی املاک خصوصا جی ایچ کیو پر حملہ اور فوج مخالف نعرے بازی پر میاں عاطف محمود کے خلاف قانونی گھیرا تنگ کردیا گیا۔

مصنف کے بارے میں