Get Alerts

بھارتی خواتین کی مودی پر سخت تنقید: "آپریشن سندور" کو سیاسی ڈرامہ قرار دے دیا

بھارتی خواتین کی مودی پر سخت تنقید:

نئی دہلی : بھارت میں خواتین کی بڑی تعداد نے وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جنہوں نے "آپریشن سندور" کے نام پر پیلگام حملے کے بعد مذہبی جذبات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی۔

خواتین اور سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ مودی نے حملے میں مارے گئے افراد کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کرنے کی بجائے گھر گھر سندور بھیج کر ایک ڈرامہ رچایا، جو سراسر جذباتی استحصال اور ووٹ بینک بڑھانے کی ناکام کوشش ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی کئی ہندو خواتین نے سوال اٹھایا ہے کہ "میرا شوہر زندہ ہے، مودی کون ہوتا ہے مجھے سندور دینے والا؟ کیا کبھی کوئی ڈاکو سندور لے کر کسی کے گھر آیا ہے؟" خواتین کا کہنا ہے کہ حکومت کو متاثرین کے خاندانوں سے براہ راست ملاقات اور ہمدردی کرنی چاہیے تھی، نہ کہ مذہب کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ "آپریشن سندور" کو مودی حکومت نے ایک قومی جذباتی مہم کے طور پر پیش کیا، لیکن عوام کی بڑی تعداد نے اسے عوامی غصے سے بچنے کا ہتھکنڈہ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

ٹیگز: