Get Alerts

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل فیصل آباد سے گرفتار، پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل فیصل آباد سے گرفتار، پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا

اسلام آباد : اسلام آباد کی معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے فیصل آباد سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا اصل نام عمر حیات عرف کاکا ہے، جو خود کو مقتولہ کا دوست اور ٹک ٹاکر ظاہر کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق قتل کے بعد ملزم فیصل آباد فرار ہو گیا تھا، جہاں جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس کا سراغ لگا کر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔

ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سنبل میں درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ثنا یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر جی-13 میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی شدت سے زیرِ بحث ہے۔

ٹیگز: