اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک افسوسناک واقعے میں مشہور ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو اُن کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ تھانہ سنبل کی حدود میں واقع سیکٹر G-13/1 میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ثنا یوسف کے گھر ایک شخص ملاقات کے لیے آیا، جس نے مبینہ طور پر دو گولیاں مار کر خاتون کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کے وقت متاثرہ خاتون کے دیگر اہل خانہ گھر پر موجود نہیں تھے، وہ مارکیٹ گئے ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ مزید حقائق سامنے آ سکیں۔