Get Alerts

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد


اسلام آباد :ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ تاہم، ملزم نے عدالت کے سامنے صحتِ جرم سے انکار کر دیا ہے۔

کیس کی سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہوئی، جس کی صدارت جج افضل مجوکا نے کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے استغاثہ کو گواہان پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یاد رہے کہ ثنا یوسف کو چند ماہ قبل پراسرار حالات میں قتل کر دیا گیا تھا، جس پر پولیس نے عمر حیات کو مرکزی ملزم نامزد کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ کیس سوشل میڈیا پر بھی کافی توجہ کا مرکز بنا رہا ہے، کیونکہ مقتولہ کا شمار معروف ٹک ٹاک شخصیات میں ہوتا تھا۔

ٹیگز: