Get Alerts

"ہمایوں مجھے ایک بچے کی طرح لگتے ہیں"،ماہرہ خان کا اداکار   پر دلچسپ تبصرہ

لاہور:پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کو دلچسپ انداز میں "بچہ" قرار دے دیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

دونوں سپر سٹارز ان دنوں اپنی آنے والی فلم "لو گرو" کی پروموشن میں مصروف ہیں، جو عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی تشہیر کے سلسلے میں وہ مختلف ممالک میں مداحوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور انٹرویوز بھی دے رہے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ماہرہ خان سے ہمایوں سعید کے بارے میں کوئی ایسی بات بتانے کو کہا جو ان کے مداح نہ جانتے ہوں۔ جواب میں ماہرہ خان نے کہا    "ہمایوں مجھے ایک بچے کی طرح لگتے ہیں، جب میں انہیں دیکھتی ہوں تو لگتا ہے جیسے یہ ایک ایسا بچہ ہو جس کے منہ میں پیسیفائیر ہو اور گلے میں بِب لگا ہو۔"

انہوں نے مزید کہا یہ بالغ ضرور ہیں، لیکن دل سے ایک بچے کی طرح ہیں۔"یہ دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے، اور مداحوں کو ماہرہ اور ہمایوں کی اس چُلبلی کیمسٹری خاصی پسند آ رہی ہے۔

ٹیگز: