Get Alerts

وفاقی بجٹ 2025-26: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 10 جون کو، بجٹ پیشی کی تیاریاں مکمل

وفاقی بجٹ 2025-26: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 10 جون کو، بجٹ پیشی کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری مکمل ہو چکی ہے اور بجٹ اجلاس 10 جون کو قومی اسمبلی میں طلب کیا گیا ہے۔ سینیٹ کا اجلاس بھی اسی دن رات 9 بجے ہوگا جہاں بجٹ کی کاپیاں ایوان میں پیش کی جائیں گی۔

وزارت پارلیمانی امور کی سمری کی منظوری کے بعد صدر مملکت نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ بجٹ میں مہنگائی، محصولات، دفاعی اخراجات اور ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف امور پر روشنی ڈالی جائے گی۔

تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کا امکان بھی زیر غور ہے، جبکہ بجٹ میں پیٹرولیم کاربن لیوی کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ 

ٹیگز: