Get Alerts

امریکہ اور ایران میں براہِ راست تصادم: بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ اور کویت ایئر بیس پر میزائل حملے، جزیرہ قشم پر امریکی بمباری

امریکہ اور ایران میں براہِ راست تصادم: بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ اور کویت ایئر بیس پر میزائل حملے، جزیرہ قشم پر امریکی بمباری

تہران / واشنگٹن :خلیجِ فارس میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی جنگ کی صورت اختیار کر گئی ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے بحرین میں امریکی بحری فوج کے ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹرز، کویت میں امریکی ایئر بیس اور فوجی ہیلی کاپٹروں پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے ایرانی دعووں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں، جبکہ امریکی جنگی طیاروں نے ایران کے جزیرہ قشم میں داخل ہو کر اہم فوجی تنصیبات کو ملیا میٹ کر دیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان کے مطابق، یہ کارروائی آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی حملے کا بدلہ لینے کے لیے کی گئی۔ ایران کا مؤقف ہے کہ     بحرین میں موجود امریکی بحری بیڑے (5th Fleet) کے مرکزی ہیڈکوارٹرز پر بیلسٹک میزائلوں سے درست نشانہ لگایا گیا ہے۔    کویت میں علی السالم ایئر بیس پر خودکش ڈرون حملوں میں امریکی ہیلی کاپٹروں کو تباہ کیا گیا ہے۔
    امریکی اور اسرائیلی روابط رکھنے والے ایک تجارتی بحری جہاز "Panaya" کو بھی میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی بیانات کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی دفاعی نظام نے ایران کی پوزیشن واضح کر دی ہے۔ امریکی فوج کے مطابق     بحرین اور کویت کی طرف داغے گئے تمام ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، امریکی ہیڈکوارٹرز اور ایئر بیسز مکمل محفوظ ہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    شدید جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی فورسز نے ایران کے اندر جزیرہ قشم پر حملہ کیا اور وہاں موجود پاسدارانِ انقلاب کے اس ڈرون کنٹرول اسٹیشن اور مواصلاتی ٹاور کو تباہ کر دیا جہاں سے یہ حملے کیے جا رہے تھے۔    دونوں ممالک کے درمیان اپریل میں ہونے والی عارضی جنگ بندی کے بعد یہ اب تک کا سب سے بڑا فضائی اور سمندری ٹکراؤ ہے، جس کے بعد پورے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اور اتحادی افواج کو انتہائی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: