Get Alerts

امریکہ اور ایران میں براہِ راست تصادم: ایک ہی روز میں 3 امریکی طیارے تباہ

امریکہ اور ایران میں براہِ راست تصادم: ایک ہی روز میں 3 امریکی طیارے تباہ

تہران/واشنگٹن :امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایرانی حدود اور خلیج فارس کے قریب فضائی جھڑپوں میں امریکہ کو بڑا دفاعی نقصان اٹھانا پڑا ہے، جس کے بعد خطے میں وسیع پیمانے پر جنگ کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایران کے جدید دفاعی نظام نے امریکی فضائیہ کے تین طیاروں کو نشانہ بنایا۔اسٹرائیک ایگل, یہ طیارہ ایران کے وسطی علاقے میں گرایا گیا، جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ جنگ کے آغاز سے اب تک امریکہ کا سب سے بڑا فضائی نقصان ہے۔
 ریسکیو مشن کے دوران ایک اور طیارہ ایرانی حملے کی زد میں آیا۔ پینٹاگون کے ذرائع نے تیسرے طیارے کے گرنے کی بھی تصدیق کی ہے، تاہم اس کی قسم کے بارے میں تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک امریکی پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم واشنگٹن نے اس کی تردید کی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق     ایک پائلٹ کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔    دوسرے پائلٹ (ویپن سسٹم آفیسر) کی تلاش جاری ہے۔    ایرانی حکومت نے پائلٹ کی گرفتاری میں مدد دینے والے شہریوں کے لیے بھاری انعام کا اعلان کر رکھا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس نقصان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایران کو آخری وارننگ جاری کر دی ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا اگر ایران نے اپنی جارحیت بند نہ کی تو ہم اسے اگلے چند ہفتوں میں پتھر کے دور (Stone Age) میں واپس بھیج دیں گے۔ ہماری طاقت کا اصل مظاہرہ ابھی باقی ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید واضح کیا کہ طیارے گرائے جانے کے واقعات سے ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ مذاکرات پر اثر نہیں پڑے گا، کیونکہ ان کے نزدیک یہ میدانِ جنگ کی صورتحال ہے اور امریکہ اپنے اہداف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ٹیگز: