Get Alerts

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار

ابوظہبی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل بیٹرز، بولرز اور آل راؤنڈرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں مختلف کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں رد و بدل سامنے آیا ہے۔

بیٹرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اپنی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زدران تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے شبمن گل پانچویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم چھٹے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ سلمان علی آغا پانچ درجے تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے اسپنر ابرار احمد نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سات درجے ترقی حاصل کی اور چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین آفریدی چار درجے بہتری کے بعد 13ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر پر ہیں۔ زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے سلمان علی آغا ایک درجے تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ شاداب خان 75ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

ٹیگز: