واشنگٹن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے توانائی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بڑھ گیا ہے۔
بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 97 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی مہنگا ہو کر 95 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے، جبکہ یو اے ای کا مربن کروڈ آئل 96 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، سپلائی چین سے متعلق خدشات اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب کے باعث دیکھنے میں آیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں توانائی مارکیٹ مزید غیر یقینی کا شکار ہو سکتی ہے۔