Get Alerts

بجٹ کو عوام دوست اور متوازن بنانے پر اتفاق؛ نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی پیپلز پارٹی وفد سے اہم بیٹھک

بجٹ کو عوام دوست اور متوازن بنانے پر اتفاق؛ نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی پیپلز پارٹی وفد سے اہم بیٹھک

اسلام آباد : وفاقی بجٹ 2026-27 کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے حکومت اور اس کی اہم اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ہے، جس میں آئندہ مالی سال کی ترقیاتی ترجیحات اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
 ڈپٹی بیورو چیف اسلام آبادنیونیوز آمنہ جنجوعہ  کے مطابق  اجلاس میں حکومتی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اہم رہنماؤں نوید قمر، سلیم مانڈوی والا اور شیری رحمان نے نمائندگی کی۔
ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے آئندہ بجٹ کے حوالے سے تیار کردہ مخصوص سفارشات اور تجاویز باقاعدہ طور پر حکومت کے حوالے کی گئیں۔ ان تجاویز میں معاشی دباؤ کے شکار عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے اور ترقیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم پر زور دیا گیا ہے۔
دونوں وفود نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر بجٹ کو متوازن اور عوام دوست بنانا ناگزیر ہے۔ اجلاس کے اختتام پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بجٹ دستاویز کو حتمی شکل دینے تک دونوں جماعتوں کے درمیان مشاورت کا یہ عمل مسلسل جاری رکھا جائے گا۔

ٹیگز: