اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ایوانِ صدر میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مستحکم کرنے اور مستقبل میں مشاورتی عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ دونوں بڑی اتحادی جماعتوں نے ملکی استحکام کے لیے مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا
ملاقات میں آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کے حوالے سے بھی اہم مشاورت کی گئی اور اس حوالے سے ممکنہ ناموں اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔
قومی امور کے ساتھ ساتھ عالمی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ امن بورڈ اور اس انسانی بحران پر پاکستان کے اصولی موقف اور سفارتی کوششوں پر گفتگو کی۔
ملاقات میں ملک کی معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار، داخلی سلامتی کے امور پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ، اتحادی جماعتوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زوردیاگیا۔