Get Alerts

پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ خریدنے والوں کو مفت پارکنگ فراہم کی جائے گی

پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ خریدنے والوں کو مفت پارکنگ فراہم کی جائے گی

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے لیے سرتوڑ کوششیں کی جارہی ہیں ۔اسکے لیئے سکیورٹی پلان بھی ترتیب بھی دے دی گیاہے ۔
جبکہ شائقین کرکٹ کو بہترین سہولیات بھی فراہم کر نے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کسی بھی پریشانی سے بچانے کے لیے متعدداقدامات کیئے جارہے ہیں ۔
ٹریفک پولیس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے شائقین کے لیے تمام پارکنگ لاٹس میں مفت پارکنگ کا بندوبست کیاگیاہے ۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شائقین سٹیڈیم آنے سے پہلے اپنی مطلوبہ جگہ کا انداز ہ لگا لیں تا کہ انہیں کسی بھی طرح کی پریشانیکا سامنا نہ کرنا پڑے ۔