پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے انعقاد پر جہاں پاکستانی شائقین کرکٹ خوش دکھائی دیتے ہیں وہیں پر خادم اعلیٰ پنجاب بھی پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے سحر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

وزیر اعلی شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کی ہونیوالی تیاریوں کے حوالے سے تصاویر شیئر کیں ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور لاہور اپنے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں