ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں ،یوسف رضاگیلانی

یوسف رضاگیلانی نے سینٹ انتخابات جیتنے  کا بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا  ہے کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں ۔ 

پیپلز پارٹی کے رہنما اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) امیدوار یوسف رضا گیلانی جب اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے تو نجی ٹی وی سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں اور جس مقصد کے لیے آئے تو وہ پورا کرچکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) امیدوار حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں ملیں گے ، ایوان میں پہنچنے کے بعد یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کی خوشگوار موڈ میں ملاقات بھی ہوئی ۔

پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ نے یوسف رضاگیلانی سے مصافحہ بھی کیا ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نااہلی کےبعد پہلی مرتبہ ایوان میں آئے ہیں ۔