سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  سونے کی قیمت میں بڑی کمی

اسلام آباد: ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر سے نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 1050روپے سستا ہوکر ایک لاکھ دوسو روپے کا ہوگیا ہے ۔ 

دس گرام سونے کی قیمت میں نوسو روپے کی کمی ہوئی ہے اور دس گرام سونا اکانوے ہزار نو سو سات روپے کا ہوگیا ہے ۔