بھارتی گلوکارہ ہرشدیپ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بھارتی گلوکارہ ہرشدیپ کے ہاں بیٹے کی پیدائش
سورس: File photo

ممبئی ، بھارت  کی معروف پنجابی گلوکارہ ہرشدیپ کور اور منکیت سنگھ کے ہاں بیٹے کی پیدائش 

آئیفا ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کرنے والی بھارتی گلوکارہ ہرشدیپ کور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔

ہرشدیپ نے فوٹو شیئرنگ کے مقبول ترین پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

 تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’جنت کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا زمین پر آ گیا اور اس نے ہمیں والدین بنا دیا، ہمارا جونیئر سنگھ آگیا ہے‘۔

خیال رہے کہ بھارتی گلوکارہ ہرشدیپ کور نے ’ظالمہ‘، ’دل برو‘، اور ’کبیرا‘ جیسے سپر ہٹ گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔