اسلام آباد ، سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑیں ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں ۔ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی پانچ ووٹوں سے جیت کم ہے ۔ مجھے بیس ووٹوں سے جیت کی توقع تھی ۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ میرے پاس کچھ لوگ آئے تھے میں نے کہا کہ ان کو بھگا دو ۔گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑیں ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ ان کی طبعیت کچھ بہتر ہے تاہم علاج چل رہا ہے ۔