پنجاب میں تاریخ کا اعلان ، حکومتی ایوانوں میں ہل چل، آصف زرداری اور فضل الرحمن کی وزیر اعظم سے ہنگامی ملاقات

پنجاب میں تاریخ کا اعلان ، حکومتی ایوانوں میں ہل چل، آصف زرداری اور فضل الرحمن کی وزیر اعظم سے ہنگامی ملاقات
سورس: File

اسلام آباد: صدر کی طرف سے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری اور جمیعت علماءِ اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری وزیراعظم ہاوس پہنچنے اوردونوں رہنماؤں نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں  ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی ۔ 

واضح رہے کہ صدر مملکت نے پنجاب میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تجویز پر 30 اپریل کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں