سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کی جانب سے سنی اتحاد کونسل  کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے لیے درخواست پر اپنا محفوظ کردہ فیصلہ وزیراعظم کے انتخاب کے بعد سنایا جائے گا۔ 

انگریزی اخبار ڈان کے مطابق  الیکشن کمیشن کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا کہ اس محفوظ فیصلے کا اعلان اگلے ہفتے، غالباً پیر کو کیا جائے گا۔

سنی اتحاد کونسل میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین اسمبلی نے اپنے انتخابی نشان کے بغیر انتخابات جیتنے کے بعد شمولیت اختیار کی تھی۔بعدازاں سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں بلوچستان کے سوا قومی اور 3 صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں مختص کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

 
 

مصنف کے بارے میں