Get Alerts

ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: عمارت کو نقصان، سعودی عرب میں ہائی الرٹ جاری

ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: عمارت کو نقصان، سعودی عرب میں ہائی الرٹ جاری

ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا اور آگ بھڑک اٹھی۔ سعودی وزارتِ دفاع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق، مملکت کے دفاعی نظام نے بڑے پیمانے پر ہونے والی اس کارروائی کو ناکام بنانے کی بھرپور کوشش کی   ریاض اور الخرج کے علاقوں میں مجموعی طور پر 8 ڈرون حملے کیے گئے۔ دو ڈرونز امریکی سفارت خانے کی حدود میں گرے، جس سے عمارت کے ایک حصے میں آگ لگ گئی اور جزوی نقصان ہوا۔
سعودی ایئر ڈیفنس سسٹمز نے اکثر ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، جس سے بڑی تباہی ٹل گئی۔دوسری جانب، ایران نے ان حملوں اور سعودی تیل کی تنصیبات پر ہونے والی کسی بھی کارروائی میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔ ایرانی نائب وزیرِ خارجہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ "سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کا ایران ذمہ دار نہیں ہے۔تہران کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی آئل فیسلٹیز ایران کے جنگی اہداف میں شامل نہیں ہیں۔

ٹیگز: