Get Alerts

تہران کو بیجنگ کا بھرپور سہارا: ’ایران کی خودمختاری پر سمجھوتہ منظور نہیں‘، چینی وزیر خارجہ کا دوٹوک اعلان

تہران کو بیجنگ کا بھرپور سہارا: ’ایران کی خودمختاری پر سمجھوتہ منظور نہیں‘، چینی وزیر خارجہ کا دوٹوک اعلان

بیجنگ/تہران :مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے درمیان چین نے کھل کر ایران کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں ایران کی سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے بیجنگ کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وانگ ای نے گفتگو کے دوران امریکہ اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا امریکہ اور اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ ایران کی قومی خودمختاری، سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے۔
 چین کو خدشہ ہے کہ یہ حملے پورے خطے کو ایک بڑی جنگ کی لپیٹ میں لے سکتے ہیں، جسے روکنا ناگزیر ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق، وانگ ای نے واضح کیا کہ  کسی بھی بڑی طاقت کو اپنی فوجی برتری کی بنیاد پر دوسرے ممالک پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔کشیدگی کم کرنے کا واحد راستہ جنگ نہیں بلکہ سیاسی اور سفارتی مذاکرات ہیں۔
چین خطے میں انصاف کی فراہمی اور امن کے قیام کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

ٹیگز: