Get Alerts

آپریشن 'غضبِ للحق': پاک فوج کا جلال آباد میں بڑا ایکشن، طالبان کا ڈرون سینٹر اور اسلحہ خانہ تباہ

آپریشن 'غضبِ للحق': پاک فوج کا جلال آباد میں بڑا ایکشن، طالبان کا ڈرون سینٹر اور اسلحہ خانہ تباہ

اسلام آباد / پشاور: پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ اور جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے 'آپریشن غضبِ للحق' کے تحت تباہ کن جوابی کارروائی کی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی فورسز نے سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ہے، جس سے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
عسکری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تازہ ترین کارروائی میں جلال آباد (صوبہ ننگرہار) میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے زیرِ استعمال ایمونیشن ڈپو اور ڈرونز اسٹوریج کے مرکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ جلال آباد میں موجود اس سینٹر سے پاکستانی حدود میں جاسوسی اور حملوں کے لیے ڈرون آپریٹ کیے جا رہے تھے۔
خوست اور ننگرہار میں طالبان کے بڑے اسلحہ خانوں اور سپلائی لائنز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاک فوج نے اب تک افغان طالبان کی 188 چیک پوسٹیں تباہ کر دی ہیں جبکہ 31 اہم پوسٹوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور سکیورٹی حکام کے مطابق، افغان طالبان اور ان کے حامیوں کو عبرت ناک شکست کا سامنا ہے۔: اب تک کی کارروائیوں میں 435 افغان جنگجو ہلاک اور 630 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ 180 سے زائد ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کی جا چکی ہیں۔پاکستانی فورسز نے سرحد کے ساتھ کئی کلومیٹر کے اسٹریٹجک علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور عسکری قیادت نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  "یہ کارروائی افغان طالبان کی جانب سے چمن، نوشکی اور خیبر سیکٹر میں کی گئی اشتعال انگیزی کا جواب ہے۔ ہماری فورسز فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔

ٹیگز: